کوہ مراد سے پسنی آنیوالی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، خواتین سمیت 11 افراد زخمی

322

تربت کوہ مراد زیارت سے پسنی آنیوالی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار، خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت سے کوہ مراد زیارت سے واپس پسنی آنیوالی گاڑی نمبرCK1355 کوسٹل ہائی وے پر شتنگی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار سات خواتین لکی زوجہ عباس، عائشہ بنت رحمت، جمیلہ زوجہ گہرام، مہناز بنت سعید، شاری بنت موسیٰ، مہرجان زوجہ بدل، نجمہ بنت جمال، اندام، مجاہد، فضل بخش، پیرمحمد زخمی ہوگئے۔

حادثہ گاڑی کی ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا گیا، حادثے میں زخمیوں کا تعلق پسنی کے علاقے گرانی سے بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے یہ کوہ مراد کی زیارت کے لئے آنے والے بزائرین کی گاڑی کا دوسرا حادثہ ہے۔

کل بس ٹرمینل تربت کے قریب تیز رفتاری کے سبب گاڑی الٹنے سے خاتون درگل سکنہ ملائی بازار موقع پر جانبحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔