کوئٹہ: جرمنی کا اعزازی قونصل جنرل تعینات کردیا گیا

506

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میر مراد بلوچ کی بحیثیت اعزازی جرمنی قونصل جنرل تعیناتی کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں عمائدین سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔

تقریب میں سینیٹر دنیش کمار چاولہ، رکن بلوچستان اسمبلی بشریٰ رند اور ترجمان وزیراعلیٰ بابر یوسف زئی سمیت بلوچ وائس مسنگ پرسنز کے رہنماء بھی شریک تھے ۔

اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ بلوچستان میں اعزازی قونصل جنرل کی تعیناتی سے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں، کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں کے عوام کو نزدیک لانے میں کردار ادا کروں ۔