دکی: شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک

183

بلوچستان کے علاقے دکی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قرل کردیا، جبکہ خضدار میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دکی کے علاقے ہوسٹری میں ایک شخص نے اپنی بیوی مسماۃ (ح ) کو قتل کر دیا۔

لاش اسپتال منتقل کر دی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کارروائی دکی انتظامیہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب خضدار سے اطلاعات ہیں کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

خضدار کے علاقے پیر عمر ایریا میں حادثے کے دوران موٹرسائیکل سوار سرفراز ہلاک ہوگیا لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔