حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ

197

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ، سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر مالک بلوچ، درشن لال کمار و دیگر نے پیر کے روز پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر درشن لال کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی دوستوں کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی سیاست کے حوالےسے پالیسی بنانا وقت کی ضرورت ہے میرا تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے۔ وطن سے محبت خون میں شامل ہے بلوچستان کو ہمیشہ نااہل طرز حکمرانی کا سامنا رہاہے۔ بلوچستان کے وسائل کو ہمیشہ لوٹا گیا ہے عوام کو حقوق سے دور رکھا گیا سیاسی مشاہدے کے بعد نیشنل پارٹی ہی واحد پارٹی سامنے ہے جو سیاسی نظریاتی پر سمجھوتہ نہیں کرتا، نیشنل پارٹی نے اپنی جدوجہد کے بدولت ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی ترجمان جماعت ہے ۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ درشن کمار کی پارٹی میں شمولیت سے جماعت مزید مضبوط ہوگی۔ درشن لال کمارکی شمولیت سے ثابت ہوگیا کہ نیشنل پارٹی تمام مذاہبِ زبانوں اور قوموں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع دن سے پاکستانی کے اندرونی معاملات پر بیرونی مداخلت جاری ہے حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہے، پہلے دن سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں۔