جھل مگسی: فورسز اور کسانوں میں تصادم ، اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی

433

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی گاؤں سارنگانی میں فورسز اور کسانوں میں تصادم سے 9 لیویز اہلکار، 10 کسانوں، خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ، تحصیل دار جھل مگسی ارباب خان مگسی اور لیویز فورس کے ہمراہ مبینہ طور پر عدالتی حکم پر گاؤں سارنگانی گندم کی تیار فصل کو کٹائی کرکے میانجی کرنے پہنچی تو گاؤں کے کسانوں نے مزاحمت کرتے ہوئے لیویز پر ڈنڈوں گھونسوں سے حملہ کردیا ۔

لیویز نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ جھڑپ کے دوران لیویز افسر صابر حسین سمیت 9 لیویز اہلکار اور کسانوں کی 10 خواتین زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لیویز کی مزید نفری پہنچ گئے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔