جھل مگسی: فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک، 3 بچے زخمی

172

جھل مگسی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل اور تین بچوں کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے ہیڈ کوارٹر گنداواہ محلہ بپڑ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالکریم لاشاری اور انکی بیوی جانبحق ہوگئی اور تین بچے فرمان، سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

واقعہ کے بعد گنداواہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔