کیچ: یوفون ٹاور تباہ

828
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے یوفون کے ٹاور کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات نامعلوم افراد نے ناصر آباد میں یوفون کے ٹاور کو پہلے فائرنگ اور بعدازاں نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مذکورہ کمپنی کی سروس معطل ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچستان بھر میں مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جنکی ذمہ داریاں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔

آزادی پسند کا موقف مواصلاتی کمپنیاں فورسز کے لئے سہولت کاری طور پر کام کرکے بلوچ سرمچاروں کی مخبری میں مدد کرتے ہیں۔