نوشکی: دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے خاتون زخمی

280

بلوچستان کے ضلع نوشکی کلی جمالدینی میں قبائلی دشمنی کی بناء پر دو طرفہ فائرنگ میں گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

نوشکی کلی جمالدینی میں قبائلی دشمنی کی بنا پر جمالدینی قبیلے کی دو ذیلی شاخوں کے مسلح افراد کے درمیان کلی میں دو طرفہ شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی، جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ سے گلی میں کھڑی کار موٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس فورس کے پہنچنے کے بعد کلی جمالدینی میں حالات معمول پر آگئے۔