بلوچستان: حادثات و واقعات، چار افراد ہلاک، چھ زخمی

195

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے جبکہ دیگر نوعیت کے واقعات اور حادثات میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

پشین سے اطلاعات ہیں کہ سترہ سالہ نوجوان نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کے دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا تاہم پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

دوسری جانب پسنی سے اطلاعات ہیں کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت حنیف ولد مولابخش اور ننکر ولد رستم سکنہ ضلع ٹنڈوآدم کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ زخمیوں میں چنیسر ولد میرخان سکنہ ٹنڈو آدم اور عالم ولد حاصل شامل ہیں۔

پسنی سے ایک اور خبر کے مطابق گذشتہ روز وارڈ نمبر 4 زوبگ محلہ میں محمد علی نامی نوجوان کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی۔

ادھر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کوئٹہ نواکلی بائی پاس پر نامعلوم افراد سروس اسٹیشن پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کردیا۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کے لواحقین نے بائی باس راستہ پر احتجاج شروع ہے۔