شام میں امریکی کولیشن بیس پر حملہ، ایک شخص ہلاک 6 زخمی

107

کل مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 30 منٹ پر ڈرون طیارے کے ذریعے کولیشن بیس پر حملہ کیا گیا ہے: پینٹاگون

شام کے صوبہ حسکہ میں امریکی زیرِ قیادت اور داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے قائم کئے گئے کولیشن کی بیس پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکہ وزارت دفاع ‘پینٹاگون ‘نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 30 منٹ پر ڈرون طیارے کے ذریعے کولیشن بیس کی تعمیر و مرّمت تنصیب پر حملہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حملے میں امریکہ کے لئے کنٹریکٹ پر کام کرنے والا ملازم ہلاک اور ایک کنٹریکٹ والا ملازم اور 5 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان میں ، خفیہ خبر رسانی کے جائزوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذکورہ ڈرون طیارے کو ایران کی ملکیت قرار دیا گیا اور امریکہ کےوزیر دفاع لائڈ آسٹن کے جائزوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

آسٹن نے کہا ہے کہ میں نے،صدر جوبائڈن کے احکامات پر ، امریکی کمانڈ فورسز کو ایران انقلابی فورسز کے حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا اختیار دے دیا ہے۔ یہ حملہ، ایران انقلابی فورسز کے حامی گروپوں کی طرف سے آج کے حملے سمیت شام میں امریکی کولیشن کی بیس پر کئے گئے متعدد حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے”۔

آسٹن نے کہا ہے کہ حملے کا مقصد امریکی عملے کی حفاظت ہے اور حملے کے بعد تناو میں شدت کے خطرے میں کمی کے لئے حملے کے پیمانے کو محدود رکھا گیا ہے۔