افغانستان کے 23 صوبوں میں سیلاب، 10 افراد ہلاک

102

1800 مکانات زیر آب آنے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے جبکہ 22 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

افغانستان کے 23 صوبوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیلاب کی آفت میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

طالبان حکومت کے قدرتی آفات انتظامیہ کے ترجمان شفی رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ 23 افغان صوبوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے سیلاب کی آفت پیدا ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بہاو میں آنے والے 10 افراد ہلاک جبکہ 76 زخمی ہوئے ہیں۔

رحیمی کے مطابق 1800 مکانات زیر آب آنے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ 22 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سب سے زیادہ نقصان پروان اور بلخ صوبوں میں دیکھا گیا ہے۔