کوہلو بم دھماکا: پاکستان فوج کا میجر اور کپیٹن ہلاک

1166

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں ایک میجر، ایک کیپٹن شامل ہیں۔

آج علی الصبح کاہان کے نواحی علاقوں باریلی اور چپی کھچ کے مقام پر سڑک کے قریب نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا تھا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی فوج کا میجر جواد، کپیٹن صغیر جبکہ زخمیوں میں تین اہلکار نائک برکت اللہ، سپاہی ظفر اور سپاہی ہدایت شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد ایف سی کی ایک بڑی تعداد علاقے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر فورسز کی جانب سے شاہراہ پر ناکہ بندی کردی گئی۔ علاوہ ازیں کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں دیکھا گیا ہے۔۔

خیال رہے کوہلو کا مرکزی علاقہ کاہان بدستور بلوچ آزادی پسندوں کے زیرانتظام ہے جبکہ پاکستانی فورسز پر بھی ان علاقوں میں اکثر ازادی پسندوں مسلح تنظیموں کی جانب سے حملے کئے جاتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔