تہران: افغان سفارت خانے کے امور طالبان نے سنبھال لیے

248

طالبان امور خارجہ ترجمان بلخی نے بتایا کہ تہران میں متعین سفارت خانے میں نئے ناظم الامور اور دیگر سفارت کاروں کی تقرری سے سفارت خانے میں امور جلد ہی بحال ہو جائیں گے۔

تہران میں متعین افغان سفارت خانے کے امور طالبان انتظامیہ نے سنبھال لیے ۔

طالبان کی عبوری حکومت سے وابستہ امور خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے ٹویٹ پر اس حوالے سے بیان دیا ہے۔

بلخی نے بتایا کہ تہران میں متعین سفارت خانے میں نئے ناظم الامور اور دیگر سفارت کاروں کی تقرری سے سفارت خانے میں امور جلد ہی بحال ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ ترکمانستان،افغانستان،روس اور چین میں متعین افغان سفارت خانوں کو طالبان کے سپرد کر دیا گیا تھا مگر باقی دنیا کی طرح ان ممالک نے بھی اب تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

پندرہ اگست سال 2021 کو طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔