بولان: مسلح افراد نے موبائل فون ٹاور کو تباہ کردیا

208

بلوچستان کے علاقے بولان علاقے دربی میں نامعلوم مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے موبائل فون ٹاور کوتباہ کردیاہے۔ جبکہ میشنری کو نذر آتش کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں موبائل فون ٹاورز پر حملوں کی ذمہ داری اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

ان کا موقف ہے کہ ریاست انہیں ٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے دور پہاڑی و جنگلی علاقوں میں موبائل ٹاوریں نصب کر رہا ہے۔