کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی، سریاب کے مکینوں کا دھرنا

151

سریاب روڈ کے مکینوں نے گیس پریشر میں کمی کیخلاف ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے احتجاج رکارڈ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھ۔

جمعرات کی صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے مکینوں نے شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی کیخلاف سریاب روڈ کو ٹائر جلاکر بلاک کرکے احتجاج کیا اورشدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کو دور کرکے بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی، کوئٹہ اور سرد علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے لیکن گیس پریشر میں کمی دور نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں-

سریاب مظاہرین کا کہنا تھا گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جارہی اور ہم مجبور ہو کر سراپا احتجاج ہیں

روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرناپڑا کئی گھنٹوں سے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہیں اور بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر پرامن طور پر منتشر ہوکر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سڑکوں پر ہیں اس سے قبل قلات کے مکینوں نے سوئی اور کیسکو حکام کے رویہ سے تنک آکر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا تھا-

قلات مظاہرین کا کہنا تھا کہ قلات کے شہریوں کے ساتھ کیسکو اور سوئی حکام اپنا رویہ ٹھیک کرے شہری آج اپنے حق کے لیئے سڑکوں پر نکلے ہیں اگر ہمیں گیس بجلی نہیں دیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلادیں گے جس کی ذمہ داری کیسکو حکام اور سوئی گیس کمپنی پر عائد ہوگی –