بلوچستان کے شاہراؤں پر موت کا رقص جاری

254

بلوچستان کے شاہراہوں پر موت کا رقص جاری۔ مزید روڈ حادثات میں دو افراد جانبحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مختلف روڈ حادثات میں ایک شخص جانبحق جبکہ دس افراد زخمی ہوئے، حادثہ خضدار کے نواحی علاقے کرخ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں محمد اسماعیل جتک نامی شخص جانبحق جبکہ عبد الرحیم جتک سکنہ مولہ شدید زخمی ہوگیا۔

لیویز کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث کار سوار کو لیویز فورس کرخ نے گرفتار کرلیا ہے۔

وہاں لسبیلہ کے تحصیل اوتھل میں تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے سائیکل سوار نوجوان چل بسا۔

دوسری جانب گذشتہ روز خضدار کے علاقے درکھالہ کے مقام پر ایک مزدا گاڑی تیز رفتاری باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدا گاڑی خضدار سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد MERC 1122 نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے طبی امداد دیکر مزید علاج کیلئے زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا۔

خیال رہے بلوچستان میں روزانہ ہونے والے روڈ حادثات میں لاتعداد افراد جانبحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوتے ہیں۔ تین روز قبل بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے علاقے چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 40 افراد جانبحق ہوگئے۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے لسبیلہ حادثے میں جھلس کر جانبحق ہونے والے 38 ناقابل شناخت نعشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو گئے، سی پی ایل سی نے ایدھی سرد خانہ کے باہر لواحقین کی رہنمائی کے لئے کیمپ قائم کر دیا نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔