تربت: جرمن ڈاکٹر ونفرائڈ کی اعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد

284

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کی طرف سے جرمن شہری ڈاکٹر ونفرائڈ کپفیمر کے دورہ تربت کے موقع پر کیچ کلچر کمپلیکس میں ساز و زیملی دیوان کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈاکٹر ونفرائڈ کپفیمر نے خصوصی شرکت کی جبکہ میوزیکل پروگرام میں بلوچی میوزک پروموٹر سوسائٹی کے نائب صدر خلیل تگرانی، آل پارٹیز کیچ کے ڈپٹی کنوینر کامریڈ ظریف زدگ بلوچ، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

زیملی پروگرام میں استاد عارف مزار اور زاھد سعدبادی نے جرمن شہری کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران ڈاکٹر ونفرائڈ کپفیمر نے بلوچی میوزک سے دلچسپی کا اظہار کیا اور میوزیکل پروگرام فلم بندی بھی کی۔

بعدازاں انہیں ڈائریکٹر کلچر اینڈ میوزیم ایاز ہاشم بزنجو اور خلیل تگرانی نے میوزیم اور آرٹ گیلری کا معائنہ کرایا اس دوران معروف سماجی شخصیت یار محمد ساکم، سھیل الرحمان ،راشد حسن، جمیل عمر، مبارک بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔