کوئٹہ: نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

305

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستان فورسز نے ایک ہفتہ قبل نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ وحدت کالونی پہلا اسٹاپ سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت امید ولد ولی خان رند کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے واقعہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو ایک ہفتہ قبل فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا، خاندانی ذرائع مطابق امید پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں جو مزدوری کرکے اپنے خاندان کفالت کرتا تھا۔

انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسکی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔