ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلی فتح نمیبیا کے نام

228

ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز ہوگیا، جہاں پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے ایشیاء کے چیمپئن سری لنکا کو شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہکیا تھا۔

نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح یہ میچ نیمیبیا نے 55 رنز سے جیت لیا۔