ٹی 20 ورلڈکپ: دو مرتبہ چیمپیئن ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

286

ٹی20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا اور سپر 12 راؤنڈ کے لیے کرالیفائی کر لیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ٹااس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدا سے ہی کھل کر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوور میں پوری ٹیم ایک سو چیالیس پہ ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا اور 10 رنز فی اوور کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑ کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

اس کے بعد پال اسٹرلنگ کا ساتھ دینے لورکان ٹکر آئے اور دونوں نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو 18ویں اوور میں ہدف تک رسائی دلا کر شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔