کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

549

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے بہمن کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں مسلح گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد شعیب ولد محمود سکنہ کلاتک کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب ناگ سے اطلاعات ہیں چوری کے دوران مزاحمت پر مسلح چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناگ رخشان کے علاقے چھکول کے مقام پر چوروں نے ماسٹر ثناء امین ولد امین جان کے بکریوں کو چوری کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر چوروں نےگولی چلائی گولی لگنے سے غلام قادر امین شدید زخمی ہو گئے۔

چور رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، لیویز انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی شخص کو ناگ آر ایچ سی ہسپتال منتقل کیا۔