سندھ: 20 جون تا 19 ستمبر سیلاب سے 701 افراد جاں بحق ہوئے

236

سندھ میں 20 جون سے 19 ستمبر کے دوران سیلاب کے باعث 701 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 422 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے رپورٹ جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 277 مرد، 131 خواتین اور 293 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں پی ڈی ایم اے سندھ کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 422 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان زخمیوں میں 2 ہزار 954 مرد، 2 ہزار 211 خواتین اور 3 ہزار 247 بچے شامل ہیں۔