زہری: لیوز تھانہ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

299

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے خضدار کے علاقے زہری میں لیویز تھانہ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ انیس ستمبر بروز پیر ہمارے سرمچاروں نے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں لیویز تھانہ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں لیویز تھانہ کو جزوی نقصان پہنچا اور متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکار پاکستانی فوج کے ایما پر بلوچ جہد کاروں کے خلاف سرگرم ہیں۔ وہ مقبوضہ بلوچستان پر پاکستانی قبضے کو تقویت دینے کے لیے مدد فراہم کر رہے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔