خیبر پختونخواہ: تین مہینے میں 193 پرتشدد کاروائیاں ہوئیں

217

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تین ماہ کے دوران تخریب کاری کے 193 واقعات پیش آئے ہیں، ان کاروائیوں میں 44افراد ہلاکجبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دو خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے 193 واقعاتہوئے۔ سوات سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 11 آئی ای ڈیز دھماکے اور 15 ہینڈ گرنیڈ حملے ہوئے۔

پولیس اور شہریوں پر فائرنگ کے 30 جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ان حملوں میں 44 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔