مچھ : انگریز دور کا تاریخی بی بی نانی پل بھی سیلابی پانی کا مقابلہ نہ کرسکا

535

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کل رات کی تیز بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی۔ بی بی نانی کے مقام پر سو سالہ پرانے تاریخی پل کو بہا کرلے گئی جس سے کوئٹہ کا بذریعہ ٹرین رابطہ منقطع ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بارش کے بعد سیلابی پانی سے پُل زمین بوس ہوگئی جبکہ پٹری بھی متاثر ہوئی ہے۔

جبکہ بولان ہی کے علاقے میں ایک دفعہ پھر سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث کوئٹہ کو گیس کی سپلائی ایک بار پھر متاثر ہوئی ہے اور شہر کے بہت سے علاقوں میں آج گیس غائب ہے۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ اور لیو یز اہلکاروں بی بی نانی کے مقام پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ ان کے مطابق انگریز دور میں بنا پل بالاخر مون سون کی حالیہ بارشوں کا سامنا نہ کرسکی اور پل کا ایک بڑا حصہ پانی کی وجہ سے گرچکا ہے جس کے باعث مچھ اور کولپور کے درمیان ریلوے لائن بھی متاثر ہوا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل سبی اور بختیار آباد کے مقام پر ریلوے لائن پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک ہفتے تک بذریعہ ٹریں کوئٹہ کا سندھ پنجاب اور خیبر پشتونخوا سے رابطہ منقطع ہوچکا تھا۔