کولواہ: سرکاری حمایت گروہ پہ حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

524

آج بروز بدھ کولواہ کے علاقے جت میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ارکان پہ حملہ کیا ہے، جب کہ حملہ کے فوراً بعد جاہ وقوعہ پہ پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولواہ کے مختلف علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے آٹھ گاڑیوں پہ مشتمل افراد کو تواتر کے ساتھ گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا جنہیں آج مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

حملہ کولواہ کے علاقے جت میں اس وقت مذکورہ گروہ پہ کیا گیا تھا جب وہ پیدل گشت کررہے تھے جب کہ ان کی مدد کو آنے والے فوجی قافلے اور ان کے دیگر ساتھیوں کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں مذکورہ گروہ کے افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم دیگر ذرائع کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستان فوج و خفیہ اداروں پر قوم پرست حلقے الزام عائد کرتے ہیں انہوں نے مسلح گروہ تشکیل دیئے ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

قوم پرست حلقوں کے مطابق مذکورہ جتھوں کو فورسز نے مکمل چوٹ دی ہوئی ہے، جو لوگوں کو اغواء و قتل کرنے کے ساتھ دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

ماضی میں مذکورہ جتھوں کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔