کیچ میں خاتون قتل

322

بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ شب پیش آنے والے ایک واقعہ میں خاتون پر حملہ کرکے اس کو قتل کردیا گیا ہے۔

واقعہ ضلع کیچ کے علاقے مند لبنان میں پیش آیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات لبنان مند میں مشتبہ ملزمان نے چھریوں سےوار کرکے مسماۃ ( م )سکنہ پھل آباد تمپ کو قتل کردیا ہے۔ 

مند پولیس کا کہنا ہے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم پولیس نے ملزمان کیشناخت میڈیا میں ظاہر نہیں کی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مند لبنان کے رہائشی عبدالرسول ولد غلام رسول سکنہ لبنان نے اپنی بہو ماہ لیکہ بنت علی بخش کو چری مار کر قتل کردیا ہے۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔