ژوب میں خوفناک حادثہ، 19 افراد جانبحق

491

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر کوچ کے حادثے میں 19 افراد جانبحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ نے بتایا کہ ہلاکت خیز واقعے کے نتیجے میں 14 مسافر زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بسراولپنڈی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ دانہ سر کے ناہموار پہاڑوں میں گہری کھائی میں گرگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے وضاحت کی کہ علاقے میں بارش اور گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں مزید کہا کہ جاںبحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور دو طالب علم بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب میں چار لاشیں لائی گئیں۔ دیگرلاشوں کو جلد ہی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

خوفناک ٹریفک حادثے کے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے ژوب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جبکہ اسپتال میںایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

لیویز اہلکار اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بلوچستان میں تنگ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ بتائی جاتی ہے جبکہ ڈرائیوروںکیجانب سے لاپروائی بھی ان حادثات کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہر مہینے سینکڑوں افراد جانبحق و زخمی ہوتے ہیں جبکہ یہ تعداد سال میں ہزاروں سےتجاوز کرتی ہے۔