زامران حملے میں کیپٹن سمیت چھ اہلکار ہلاک و زخمی کئے۔ بی ایل ایف

573

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے زامران، نہنگ تنک میں پاکستانی فوج کے چار فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے 29 جون کی صبح سات بجکر پچاس منٹ پر ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نہنگ تنک،کاپر کور میں پاکستانی فوج کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور کیپٹن سمیت دو اہلکار شدیدزخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فورا بعد دشمن فوج کے دو گن شپ ہیلی کاپٹر مذکورہ جگہ پر پہنچے ایک ہیلی کاپٹر لاشوں اور زخمی فوجی اہلکاروں کو لے کر واپس اپنی ہیڈ کواٹر کی جانب گیاجبکہ دوسری گن شپ ہیلی کاپٹر نے پہاڑی سلسلوں پر شیلنگ کی۔

دشمن فوج پر کامیاب حملے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنی محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے،انہوں نے مزید کہاکہ قابض فورسزپر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔