بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

202

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ 9 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے آج علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سابق صوبائی وزیر نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح، صوبائی فنائنس سیکرٹری عبیدلاشاری، بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی ممبر ظریف دشتی اور مرکزی قائدین نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

انہوں نے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا فزیوتھراپی فیلڈ آج کے جدید دور میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو جدید ترز علاج موئثر نہ ہونے کی وجہ سے ایک کھرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان جو پانچ سال پڑھنے اور ایک سال ہاؤس جاب کرنے کے بعد روڈوں کی زینت بنے ہوئے ہیں یہ ہماری حکمرانوں کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔اگر آج یہ لوگ اپنی نظروں سے پردہ ہٹا کر ان نوجوانوں کو دیکھیں تو ان کو ضرور یہ احساس ہوگا کہ یہاں غربت، بے روزگاری، ڈگریوں اور قابلیت کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل پارٹی کی طرف سے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کریں۔ ہم ان تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ہر فورم پر ساتھ دینے کی حمایت کرتے ہیں ۔

سینئر فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر صدام، ڈاکٹرمنصور، ڈاکٹر افنان اور ڈاکٹر جہانگیر نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر کہا فزیوتھراپی فیلڈ کی مستقبل کو محفوظ کرنے اور تمام مطالبات کو منوانے تک ہمیشہ پیش پیش اور ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہائی کرائی۔

عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے بانی صوفی عبدالخالق بلوچ نے احتجاجی کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس ملک میں ہمیشہ حقوق جدوجہد سے حاصل کئے جاتے ہیں اور ہم آپ کی اس جہد میں برابر کی شریک ہے۔