امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرالر سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

300

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک ٹرک سے کم از کم 46 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ غیرقانونی پناہ گزین تھے جن کو ٹیکساس کے جنوب میں سمگلکیا جا رہا تھا۔

حکام نے دیگر 15 افراد کو ٹرک سے مقامی ہسپتال بھی منتقل کیا ہے۔

سان انتونیو کے مقامی نیوز چینل ووائے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں کے تارکین وطن ہونے کے حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

نیوز چینل کے مطابق ٹرک جنوب مغربی علاقے میں ریل کی پٹڑی کے قریب سے ملا ہے۔

سان انتونیو کی پولیس نے تبصرے کی درخواست کے باوجود رپورٹ کے حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

نیوز چینل کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرالر کے اردگرد پولیس ہلکار بڑی تعداد میںموجود ہیں جبکہ ایمبولینس بھی وہاں کھڑی ہیں۔ 

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں گزشتہ دہائیوںہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ واقعہ ان میں سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔

سان انتونیو کے علاقے میں سنہ 2017 میں دس غیرقانونی تارکین وطن ایک ٹرک میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ سنہ 2003 میں پیش آنےوالے ایک واقعے میں 19 غیرقانونی پناہ گزین حبس کے باعث ٹرک میں ہلاک ہوئے تھے۔