ڈیرہ مراد جمالی: بجلی کے ٹاور اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

338

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ حملہ ڈیرہ مراد جمالی میر حسن کے مقام پر ہوا-

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد ایک ٹاور زمین بوس جبکہ ایک اور ٹاور شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹاوروں کو اڑانے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے