بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف بلوچستان کے ڈانسر لڑکے سے ملنے کے خواہش مند

2125

بھارتی اداکار باغی ہیرو ٹائیگر شیروف نے بریک ڈانس کرتے وائرل ویڈیو میں موجود بلوچستان کے رہائشی بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-

اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اداکار نے بلوچستان کے رہائشی بچے سبحان سہیل بلوچ کی رقص کی ویڈیو شئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ایک دن اس بچے سے ملنے کی خواہش مند ہیں-

سبحان سہیل کی بریک ڈانس کی ویڈیو پاکستانی صحافی مہرین زہراء نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی اداکار کو ٹیگ کیا تھا۔ صحافی نے لکھا ہے کہ بلوچستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں کا رہائشی دس سالہ بچہ بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف کی طرح رقص کرتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ وہ ایک دن ٹائیگر شیروف جیسا بنے-

یاد رہے سبحان سہیل کی رقص کرتی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ انکی یہ ویڈیو اسکول تقریب کے دوران اسکول پرنسپل مومل ثاقب بلوچ نے عکس بند کی تھی۔ مومل ثاقب کے مطابق یہ ویڈیو بچوں کے تقریب کے دوران کا تھا تاہم وہ سبحان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بہت خوش ہیں-

سبحان کی پہلی ویڈیو بلوچ صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر شئر کیا گیا تھا جس میں سہیل ویسٹ اینڈیز کے کرکٹر اور اداکار ڈی جی براؤ کے گانے پر بریک ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے جس کے بعد ایک عالمی خبر رساں ادارہ بی بی سی نے سبحان سہیل اور انکے والد کا انٹریو لیا تھا۔ سبحال سہیل نے اس انٹرویو میں بھارتی اداکار سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا-

سبحان سہیل کے والد نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ کے انکے بیٹے کو بچپن سے بریک ڈانس کا شوق تھا۔ سبحان اپنے والدہ کی فون پر مائیکل جیکسن کی رقص کے ویڈیوز دیکھتا اور انکے جیسا کرنے کی کوشش کرتا-

سبحال سہیل کا تعلق بلوچستان کے علاقے کیچ سے ہیں انکے والد کے مطابق وہ چھ سال کے عمر سے رقص کرنے کی کوشش کرتا تھا تاہم انکے والد کے مطابق سبحان نے کوئی پروفیشنل ٹریننگ نہیں لی ہے-

سبحان سہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے شئر کی جارہی ہے۔ سبحان سہیل کی والد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ پر امید ہے کے ایک دن انکے بیٹے کو بھارتی اداکار سے ملنے کا موقع ملے گا-