نیٹ فلیکس: نئی قانون کی اعلان کے بعد اہمیت میں کمی

269

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں ایک دہائی میں پہلی بار واضح کمی آئی ہے۔

کمپنی نے سبسکرائبرز کی تعداد میں غیر معمولی کمی کی وجہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد روس میں اپنی سروس کی معطلی کو قرار دیا ہے۔ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی کمپنی کے  سبسکرائبرز کی تعداد میں مزید کمی آنے کا بھی امکان ہے۔

نیٹ فلکس کے اس سال کی پہلی سہ ماہی تک 221.6 ملین سبسکرائبرز تھے جو گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں قدرے کم ہیں اس کے علاوہ کمپنی کے شیئرز بھی 25 فیصد سے زائدکمی کے بعد 259.30 ڈالر پر آگئے ہیں۔

سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کے حوالے سے کمپنی کا یہ بھی خیال ہے کہ کمپنی کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عوامل میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سبسکرائبرز ان لوگوں کے ساتھ اپنے اکاؤنٹس کو شیئر کرتے ہیں جو ان کے گھروں میں نہیں رہتے۔

اسٹریمنگ کمپنی نے اندازہ لگایا ہے کہ اس وقت کمپنی کو تقریباً 222 ملین گھرانے سروس کی ادائیگی کر رہے ہیں، جبکہ اکاؤنٹس 100 ملین سے زیادہ ایسے دوسرے گھرانوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں جوکہ سبسکرپشن فیس ادا نہیں کر رہے ہیں جس پر نیٹ فلکس کے چیف ایگزیکٹو ریڈ ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ ’اب وہ اکاؤنٹس شیئرنگ کو روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات کررہے ہیں”-

دوسری جانب کمپنی کے سربراہ ریڈ ہیسٹنگ نے نئی قانون لانے کا بھی اظہار کیا ہے جہاں نیٹ فلیکس پر کیبل کے طرز اشتہارات نشر کئے جائینگے تاہم نیٹ فلیکس کے اس نئے قانون سے صارفین کافی مایوس نظر آرہے ہیں-

کمپنی سربراہ ریڈ ہیسٹنگ نے مزید کہا ہے کہ ان کے صارفین کے امیدیں کافی زیادہ ہیں تاہم انہیں کمپنی کو چلانے اور برقرار رکھنے کے لئے کچھ مشکل فیصلے لینے پڑ رہے ہیں-