حق دو تحریک پسنی کے اسٹیج پر صحافی برادری کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے- پسنی پریس کلب

442

پسنی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حق دو تحریک نے جب بھی کوئی پروگرام کیا تو پسنی کے صحافیوں نے بھرپور کوریج کی اور ملک بھرکے اخبارات میں اِس کو نمایاں کوریج دی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پسنی زیروپوائنٹ پر جاری دھرنا اور پسنی جیٹی پر جاری دھرنا کی بھر پور کوریج کی گئی ہے لیکن اِس کے باوجود حق دو تحریک پسنی کے اسٹیج پر پسنی کے مقامی صحافیوں کا نام لیکر اُن کی کردار کشی کرنا قابل مذمت امر ہے۔

پسنی پریس کلب نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے،بصورت دیگر پسنی کے صحافی اپنے آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔