وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا صوبائی مشیر داخلہ سے ملاقات

333

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جمعرات کے روز بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو سے ملاقات کی –

ملاقات میں جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے قاضی نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کے اہلخانہ موجود تھے –

اس موقع پر نصراللہ بلوچ نے صوبائی مشیر داخلہ ضیاء لانگو کو نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کے جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کیے-

نصراللہ بلوچ نے مشیر داخلہ سے گزارش کی کہ وہ نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے-

مشیر داخلہ نے نعمت اللہ اور فیاض علی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر گزشتہ دنوں بازیاب ہونے والے بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد نیچاری کی اہلخانہ بھی موجود ہے-

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بلوچ سیاسی کارکنوں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی جبری گمشدگیوں کے کیسز سامنے آتے ہیں –

بلوچستان کی سیاسی جماعتیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں لوگوں کو گمشدہ کرنے کا الزام پاکستانی خفیہ اداروں اور فوج پر عائد کرتے ہیں –