دکی: کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جان بحق

550

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جان بحق ہوئے ہیں۔ حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی شںناخت روح اللہ اور اختر محمد کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

جان بحق ہونے والوں کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کانکن ٹرالی کی زد میں آنے سے جانبحق ہوگئے جبکہ ‏لاشیں افغانستان روانہ کردی گئیں۔

بلوچستان میں کوئلہ کان حادثے تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں گذشتہ دنوں کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرالی کی زد میں آنے سے ایک کانکن جانبحق ہوگیا تھا۔

مذکورہ کانکن کی شناخت فیض اللہ ولد کلیم اللہ قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوا تھا۔

بلوچستان کے سات اضلاع میں کوئلے کی 2800 سے زائد کانیں موجود ہیں جن میں تقریباً 70 ہزار کان کن کام کرتے ہیں۔ کان کنوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔