بلوچ آزادی پسند تنظیموں کا انضمام و بلوچ نیشنلسٹ آرمی  کا قیام خوش آئند ہے – بلوچ نیشنل لیگ

759

بلوچ نیشنل لیگ کے پولٹ بیورو  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرزمین کے دفاع کے لیے برسرپیکار مسلح جہد کاروں کے انضمام سے نئے تنظیم بی این اے کا قیام ایک خوش آئند عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ نیشنل لیگ نے امید کی ہے کہ کہنہ مشق بلوچ جہد کار واجہ گلزار امام اور واجہ سرفراز بلوچ قومی تحریک آزادی کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے بنیادی اصول انصاف برابری اور دور اندیشی جیسے پالیسیوں پر چل کر موجودہ قومی تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دیں گے۔ لہٰذا تمام بلوچ قوم پر لازم ہے کہ اپنے قومی جہد کاروں کی ہر سطح پر مدد اور کمک کریں۔

بیان مزید کہا گیا ہے کہ بی این اے کی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی جہد آزادی کے قوانین کے مطابق اپنے جہد کو جاری رکھے اور بلوچ قومی مفادات کو تمام تر مفادات سے بالا رکھتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کے لیے ایک موثر کردار ادا کریں اور بلوچ عوامی سپورٹ کو بحال کرنے کے لیے عملی کردار ادا کریں گے۔