پنجگور: مسلح افراد کے مابین جھڑپ، پانچ افراد ہلاک

1400

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پیرجالگ میں مسلح افراد اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جھڑپ کا آغاز آج صبح ہوا جبکہ بعد میں مسلح افراد کی مدد کے لئے فورسز بھی بڑی تعداد میں مذکورہ علاقے میں پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم مارے جانے والوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع بتارہے ہیں مارے جانے والوں کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جارہا ہے۔