کیچ: بم ڈسپوزل ٹیم پر آئی ای ڈی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

345

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح 9 بجکر 30 منٹ پہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے نواحی علاقے زامران پگنزان میں قابض ریاست کے بم ڈسپوزل کے ٹیم کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملے میں ایک اہلکار موقع پہ ہلاک جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض ریاست اپنے قبضے کو طول دینے کےلیے بلوچ سرزمین پہ اپنی بربریت پہ جتنی تیزی لائیگی ہم اتنی شدت سے مزاحمت جاری رکھینگے۔

ترجمان نے کہا کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہمارے حملے جاری رہینگے ۔