ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

307

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں لیویز اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ اس قبل ضلع کیچ میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے تربت آبسر کے مقام پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امتیاز ولد لیاقت کے نام سے ہوئی ہے جو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں اپنے اسٹور پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔