بلوچستان: پاکستانی فورسز پر حملہ، تین اہلکاروں کے ہلاکت تصدیق

428

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملے اور دو اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں مسلح افراد کے پاکستانی فوج پر حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کہا کہ فورسز اہلکار بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت سپاہی محمد رمضان اور لانس نائیک محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایک اور واقعہ میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے انعام اللہ ہلاک ہوئے ہیں۔

مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔