ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے سامنے بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا

194

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ۔

52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔
کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
141 رنز کے جواب میں اسکاٹش بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 134 رنز تک محدود رکھا اور یوں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئےاسے 6 رنز سے شکست دی۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 38 اور کپتان محموداللہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے بریڈ ویل نے 3 اور کرس گریوز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔