ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

129

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 118رنز بنائے ۔

آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف پورا کرلیا۔

آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ 35رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارکس سٹونی 24رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ میکس ویل اٹھارہ اور ڈیوڈ وارنر نے چودہ رنز بنائے ۔
 
جنوبی افریقہ کے مارکرم نے چالیس رنز بنا کرنمایاں رہے ۔ربادہ نے انیس اور ڈیوڈ ملر نے سولہ رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک ایڈم زیمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔