مغربی بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

245

مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایرانی ساختہ گاڑی زمیاد میں سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد مشرقی بلوچستان کی جانب فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ضلع کیچ کے علاقے تمپ کا رہائشی ہے جو ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے جان بحق ہوا ہے۔

خیال رہے کہ مغربی بلوچستان میں اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آئے تھے، جہاں فائرنگ کے واقعات میں مشرقی بلوچستان کے رہائشیوں کو قتل کیا گیا ہے۔

قوم پرست حلقے الزام عائد کرتے رہتے ہیں کہ ان واقعات میں پاکستانی خفیہ ادارے براہ راست ملوث ہیں اور اکثر ان لوگوں کو نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے جو پاکستانی فوج کی بربریت کی وجہ مغربی بلوچستان میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں آتے ہیں۔