بلوچستان: فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 7 افراد ہلاک، ایک زخمی

273

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے روڈ حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک جبکہ ان واقعات میں ایک شخص زخمی ہوا ہے –

تفصیلات کے مطابق پہلا ٹریفک حادثہ ضلع تربت کے علاقے دشت میں کارگاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے پیش آیا جہاں موٹر سوار شخص ہلاک ہوگیا-

واقعہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کنری دشت کے رہائشی 50 سالہ یارمحمد ولد دوست محمد کے نام سے ہوئی ہے-

دوسرا واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹریفک حادثے میں بلال نامی شخص جان کی بازی ہار گیا ہے –

سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے صحبت پور جانے والے کار و ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے –

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں –

پنجگور کے علاقے پروم میں چوروں کی گاڑی چیننے کی واردات مزاحمت پر گرمکان پنجگور کا رہائشی گاڑی مالک فائرنگ سے ہلاک جبکہ پنجگور گرمکان میں اندھی گولی لگنے سے فقیر جان نامی شخص زخمی ہوگئے ہیں-