کیچ: گومازی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

445

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام سرمچاروں نے گومازی کے علاقے ماروار میں فوجی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔