کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

353

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ شخص کو گذشتہ شب فورسز نے کیچ کے علاقے تربت سلالہ بازار سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت سرفراز ولد حاجی غلام کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا مذکورہ شخص کولواہ کے علاقے ڈنڈار کا رہائشی ہے اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیو ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ شب فورسز نے چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر پر چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بعدازاں ایک کو چھوڑ دیا گیا جبکہ سرفراز تاحال لاپتہ ہے۔

خیال رہے کولواہ اور گردنواح کے لوگ روز مرہ کے ضروری سامان خریدنے یا روز گار کے لئے تربت کا رخ کرتے ہیں، کوالوہ اور گردنواح میں کئی علاقوں کے لوگ فورسز کے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پہ مجبور ہوکر کیچ اور دیگر علاقوں میں اس وقت مکین ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا بھی ناختم ہونے سلسلہ تاحال جاری ہے اور فورسز کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت زیر حراست لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور اس حوالے سے سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش پایا جاتا ہے۔