کیچ:فورسز کی چوکی پر حملہ

215

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے تربت آبسر آپدورک ندی کے مقام پر پاکستانی پیراملٹری فورس ایف سی کی چوکی پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جبکہ بتایا جارہا ہے کہ گرنیڈ چوکی کے اندر گر گیا ہے ۔

تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے ابتک سامنے نہیں آیا ہے ناہی اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی قبول کی ہے۔