پنجگور: بی پی ایل کا 54 واں سنڈے سرکل منعقد

133

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان پبلک لائبریری میں سنڈے سرکل کی 54 ویں نشست منعقد ہوئی، جو نشستوں حصوں پر مشتمل تھی۔

سرکل کے پہلے حصے میں ایڈوکیٹ سہیل کاشانی نے چائلڈ رائٹس کنونشن سی آر سی پہ جامع لیکچر پیش کیا، بچوں کے بنیادی حقوق بالخصوص بنیادی تعلیم پر شرکاء کو آگاہ کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔

سرکل کے دوسرے حصے میں بلوچی زبان کے نامور ادیب اور مصنف  سعید عزیز اللہ نے شرکت کرتے ہوئے ایک بک ریویو پیش کیا، سعید عزیز اللہ نے ”سو عظیم شخصیات“ (The hundred influential people in the world) پر اپنا رویو پیش کیا اور چیدہ چیدہ شخصیات کے کارنامے بیان کیے۔

سعید عزیز اللہ نے بی پی ایل آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور بی پی ایل جانب سے چلنے والی سرکل کو سراہا۔

سرکل کے تیسرے حصے میں باسط بوہیر نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینجو سے شرکاء کو انٹرٹین کیا اور داد وصول کی۔